Trending

Do Lahore Qalandars still have a chance in PSL 2018? Here are the scenarios

پاکستان سپر لیگ میں مسلسل 6 شکستوں کے بعد لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے خلاف پہلی کامیابی کے نتیجے میں ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ صورت حال اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے لاہور قلندرز کے پاس بہت کم لیکن امکانات موجود ہیں، لیکن یہ ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر آؤٹ نہیں ہوئی ہے۔ پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر مرحلے میں جانے کے لیے لاہور قلندرز کو اپنے اگلے تمام میچز بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے



اور دوسری ٹیموں کے میچز میں اپنے حق میں نتیجے کے لیے دعائیں کرنا ہوں گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے اور ان کے کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ساتھ تین میچ ہونا ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اور لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ میں زندہ رکھنے کے لیے اسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینا ہو گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کو شکست کے بعد لاہور قلندرز کے ایلیمینیٹر مرحلے میں جانے کے متوقع دو راستے نکلتے ہیں۔لاہور قلندرز کے لیے پہلے راستے کے مطابق اگر ملتان سلطانز کراچی کنگز کو شکست دیدےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو ہرا دے، لاہور قلندرز کراچی کنگز کو شکست دیدیں، ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دیدے، لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی بڑے مارجن سے شکست دیدے، پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کو ہرا دے، اسلام آباد یوئیٹڈ والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیں، لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دیدے اور پھر اس مرحلے کے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو ہرا دے۔


اس صورت حال میں اسلام آباد، ملتان اور کوئٹہ کی ٹیمیں ایلیمینیٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی 8، 8 کے پوائنٹس ہو جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ دیکھا جائے گا۔لاہور قلندرز کے لیے اگلے مرحلے میں جانے کا جو دوسرا راستہ نکلتا ہے اس کے مطابق لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے 8، 8 پوائنٹس ہو جائیں گے۔یہ راستہ اس وقت نکلتا ہے ک جب ملتان سلطانز کراچی کنگز کو ہرا دے، پشاور کی ٹیم کوئٹہ کو ہرا دے،

لاہور والے کراچی کو ہرا دیں، ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدیں، لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مات دیدے، کراچی کی ٹیم پشاور کو ہرا دے، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کر دے، لاہور کی ٹیم پشاور کو ہرائے اور اسلام آباد والے آخری میچ میں کراچی کی ٹیم کو ہرائیں۔
یہ صورت حال ہر میچ کے ساتھ تبدیل ہوتی جائے گی اور جیو نیوز اپنے ناظرین کو بدلتی صورت حال کے حوالے سے باخبر رکھے گا۔ 

your comments mean to us
EmoticonEmoticon